زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی

زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی

نیپال: بس میں 32 افراد سوار تھے، مسافر بس دارالحکومت کٹھمنڈو سے تقریباً 80 کلومیٹر دور ضلع سندھوپالچوک کے پرپیچ راستے سے گزرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر 70 میٹر گہری کھائی میں جا گری

زائرین سے بھری ہوئی بس نیپال کے وسطی علاقے میں ایک خطرناک شاہراہ سے گزر رہی تھی کہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث 14 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے
پولیس افسر پراجوال مہاراجن نے کہا کہ ‘ہم نے جائے وقوع سے 12 لاشیں اٹھائی تھیں جبکہ دو افراد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے’۔
نیپال کی ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ زخمی ہونے والے دیگر 18 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زائرین نیپال کے ضلع ڈولاکھا میں 4 ہزار میٹر بلند پہاڑی علاقے میں واقع ہندووں کے مشہور مندر کالینچوک بھگاواتی سے واپس آرہے تھے۔
حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی لیکن پولیس کا کہنا تھا کہ اکثر حادثے علاقے کے مشکل راستوں کے باعث پیش آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ولیم شیکسپیئر کی پہلی کتاب کو ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیا گیا

ولیم شیکسپیئر کی پہلی کتاب کو ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیا گیا

امریکا: ولیم شیکسپیئر کی 1623 میں لکھی گئی کتاب کو امریکی شہر نیویارک کے کرسٹیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے