فش ہاربر میں واقع ہو ٹل میں خوف ناک آتش زدگی

فش ہاربر میں واقع ہو ٹل میں خوف ناک آتش زدگی

کراچی: کراچی فش ہاربر میں واقع ہو ٹل میں خوف ناک آتش زدگی کے باعث نو لانچیں جل کر راکھ ہو گئیں، فشریز حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے ہوٹل اور 9 لانچیں مکمل طور پر جل گئی ہیں

آگ بھجانے کے لیے کے پی ٹی، نیوی اور کے ایم سی کے 12 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے تھے، پاک بحریہ کی امدادی ٹیم اور 4 فائر ٹینڈرز نے بھی آگ بجھانے میں حصہ لیا، شدید کوششوں کے بعد فش ہاربر پر ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب کولنگ جاری ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
فش ہاربر سیکورٹی انچارج کا کہنا تھا کہ جلنے والی لانچیں کروڑوں روپے مالیت کی تھیں، آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، جس کے باعث نقصان بہت زیادہ ہوا، کے پی ٹی حکام کو کو کئی بار شکایت کی گئی ہے کہ یہاں سے ہوٹلوں کو ختم کیا جائے لیکن نہیں کیا گیا۔
فشری سیکورٹی حکام کے مطابق لانچوں پر لگی چربی اور چونا فوراً آگ پکڑتا ہے، اس لیے لانچوں تک آگ پہنچتے ہی آگ میں مزید شدت آ گئی، اور کشتیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔
آگ فش ہاربر پر کالا پانی کے مقام پر برتھ نمبر 5 میں لگی، ہوا تیز ہونے کے باعث آگ برتھ کے آس پاس پھیل گئی اور مزید لانچوں کو اپنی لپیٹ میں لیا، ریسٹورنٹ میں لگی آگ نے قریب موجود تیل کے ڈرموں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

یہ بھی پڑھیں

سینئر سرکاری عہدیداروں نے 1976 کے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی

سینئر سرکاری عہدیداروں نے 1976 کے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی

کراچی: سینئر عہدیداروں نے عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈریپ کے کام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے