امریکی ریاست نیویارک کا مقبول ترین علاقہ ’ٹائمز اسکوائر‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے، جو سیاح نیویارک شہر میں گھومنے آتے ہیں وہ ٹائمز اسکوائر نا آئیں ایسا ہو نہیں سکتا۔ پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والے گلوکار علی سیٹھی اب نیویارک کے معروف اور سب سے مصروف علاقے ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرینوں پر نظر آئیں گے۔ نیویارک ٹائمز اسکوائر رات کی رنگا رنگ رونقوں اور چہل پہل سے بھرپور جگہ ہے جہاں کی بڑی بڑی اسکرینوں پر بھاری معاوضے کے عوض اشتہارات وغیرہ چلائے جاتے ہیں۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی ان ہی رنگا رنگ رونقوں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی یہاں پر نصب اسکرینوں پر 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک نظر آئیں گے۔ بین الاقوامی فنکاروں کے اشتراک سے پلٹزر پرائز حاصل کرنے والی کمپوزر ڈن یون کی ویڈیو میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی بھی نظر آئیں گے۔ علی سیٹھی 15 دسمبر سے روزانہ دن میں دو مرتبہ نیویارک ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرینوں پر نظر آئیں گے جب کہ 16 دسمبر کو گلوکار 16 مرتبہ اِن اسکرینوں کی رونق بڑھائیں گے۔ اس حوالے سے علی سیٹھی نے معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعلان کیا۔ علی سیٹھی نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا کہ ’میں ان اسکرینوں پر نمائش کا حصہ بننے میں بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں، میں ہمیشہ سے ہی موسیقی کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں، موسیقی کی طاقت لوگو ں کے دل جیتنے اور دماغ بدلنے کی طاقت رکھتی ہے اور میں اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے پر بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں‘۔ واضح رہے کہ گلوکار علی سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے بیٹے اور اداکارہ میرا سیٹھی کے بھائی ہیں۔ علی سیٹھی کو کوک اسٹوڈیو سے خوب شہرت ملی اور ان کے گانوں کو نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

علی سیٹھی نیویارک ٹائمز اسکوائر کی رونقیں بڑھانے کیلئے تیار

امریکی ریاست نیویارک کا مقبول ترین علاقہ ’ٹائمز اسکوائر‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز  سمجھا جاتا ہے، جو سیاح نیویارک شہر میں گھومنے آتے ہیں وہ ٹائمز اسکوائر نا آئیں ایسا ہو نہیں سکتا۔

پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والے گلوکار علی سیٹھی اب نیویارک کے معروف اور سب سے مصروف علاقے ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرینوں پر نظر آئیں گے۔

نیویارک ٹائمز اسکوائر رات کی رنگا رنگ رونقوں اور چہل پہل سے بھرپور جگہ ہے جہاں کی بڑی بڑی اسکرینوں پر بھاری معاوضے کے عوض اشتہارات وغیرہ چلائے جاتے ہیں۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی ان ہی رنگا رنگ رونقوں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی یہاں پر نصب اسکرینوں پر 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک نظر آئیں گے۔

بین الاقوامی فنکاروں کے اشتراک سے پلٹزر پرائز حاصل کرنے والی کمپوزر ڈن یون کی ویڈیو میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی بھی نظر آئیں گے۔

علی سیٹھی 15 دسمبر سے روزانہ دن میں دو مرتبہ نیویارک ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرینوں پر نظر آئیں گے جب کہ 16 دسمبر کو گلوکار 16 مرتبہ اِن اسکرینوں کی رونق بڑھائیں گے۔

اس حوالے سے علی سیٹھی نے معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعلان کیا۔

علی سیٹھی نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا کہ ’میں ان اسکرینوں پر نمائش کا حصہ بننے میں بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں، میں ہمیشہ سے ہی موسیقی کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں، موسیقی کی طاقت لوگو ں کے دل جیتنے اور دماغ بدلنے کی طاقت رکھتی ہے اور میں اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے پر بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں‘۔

واضح رہے کہ گلوکار علی سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے بیٹے اور اداکارہ میرا سیٹھی کے بھائی ہیں۔

علی سیٹھی کو کوک اسٹوڈیو سے خوب شہرت ملی اور ان کے گانوں کو نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا کی بہن اظہر الدین کے بیٹے سے رشتہ ازدواج میں منسلک

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے