ٹرمپ کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا

نیویارک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے 2 روز قبل ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آ گیا ہے اور ایک خاتون نے ان پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔

امریکی ٹی وی شو اپرنٹس میں شریک خاتون سمر زیر ووس نے ٹرمپ پرہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہتک عزت کا مقدمہ دائرکردیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے 2007 میں لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں ان کےساتھ زیادتی کی جبکہ ٹرمپ نے اس دعوے کو جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

سمر کے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ان کے بیان کو جھوٹا کہہ کر ان کی توہین کی ہے۔ انہوں نے ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں لیکن ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ نو منتخب امریکی صدر جھوٹے اور عورت دشمن ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

گروپ سیون اجلاس کے موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

گروپ سیون اجلاس کے موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

گروپ سیون کے اجلاس کے موقع پر فرانسیسی پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے