اب کراچی کے وکلاء نے بھی متحد ہو کر ڈاکٹرز پر حملہ کرنے کی دھمکی

اب کراچی کے وکلاء نے بھی متحد ہو کر ڈاکٹرز پر حملہ کرنے کی دھمکی

لاہور: وکلاء کی غنڈہ گردی کے بعد اب کراچی کے وکلاء نے بھی اپنے کالے کوٹ والے بھائیوں کی حمایت کرتے ہوئے ڈاکٹروں پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی

پی آئی سی پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک خاتون سمیت 3 مریض انتقال کر گئے تھے
پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں وکلاء سے زائد وکلاء کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے جن کی رہائی کے لیے وکلاء تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے اور احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
اس تمام تر صورت حال کے بعد اب کراچی کے وکلاء نے بھی متحد ہو کر ڈاکٹرز پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
کراچی کے وکلاء بھی اشتعال انگیزی پر اتر آئے ہیں۔ اگر اور ڈاکٹروں، پولیس یا کسی ایجنسی نے کوئی آگے قدم بڑھایا تو پورے پاکستان کے جتنے اسپتال ہیں ہم وہاں گھس کر ڈاکٹروں کو ماریں گے، ہم ان وکلاء کو خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے ڈاکٹرز اور پولیس والوں کو مارا ہے، وکلاء نے بہت ہی اچھا کیا ہے، ہم وکلاء برادری کے ساتھ ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ایک اور وکیل نے کہا کہ ہم کراچی کے ڈاکٹرز کو بھی نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹرز اگر اپنی حفاظت چاہتے ہیں تو ہم سے معافی مانگیں۔
ہم فی الحال کراچی بار الیکشن میں مصروف ہیں لیکن اگر زیادہ ضرورت پڑی تو ہم ڈاکٹروں کو جواب دینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، چاہے وہ جناح اسپتال ہو یا کراچی کے کسی بھی اسپتال کے ڈاکٹرز ہوں سب کو جوتے مار کر نکالنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے