ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی سویڈن کی 16 سالہ طالب علم گریٹا تھنبرگ

ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی سویڈن کی 16 سالہ طالب علم گریٹا تھنبرگ

امریکہ : ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی سویڈن کی 16 سالہ طالب علم گریٹا تھنبرگ کو امریکا کے مشہور ‘ٹائم میگزین’ کی جانب سے سال 2019 کی شخصیت یعنی ‘پرسن اف دی ایئر’ قرار دے دیا

ریٹا تھنبرگ کو تاریخ کی سب سے کم عمر ترین ٹائمز میگزین پرسن اف دی ایئر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا ہے

تیزی سے رونما ہوتی محولیاتی تبدیلی پر فکرمند افراد نے اس کا خیر مقدم کیا وہیں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ‘ٹائم میگزین’ کے اس اعلان سے کچھ زیادہ خوش دکھائی نہیں دیے اور اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’یہ مضحکہ خیز ہے! گریٹا تھنبرگ کو اپنے غصے پر قابو پانے کے مسئلہ پر کام کرنا چاہیے۔ اور پھر اسے اپنے دوستوں کے ساتھ کوئی اچھی پرانے زمانے کی فلم دیکھے۔ چِل گریٹا چِل۔‘
لیکن گریٹا تھنبرگ بھی جواب دینے میں پیچھے نہیں رہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنا نیا تعارف لکھا کہ ’ایک نو عمر جو اپنے غصے پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اور فی الحال چِل کر رہی ہوں اور اپنے دوستوں کے ساتھ پرانے زمانے کی فلم دیکھ رہی ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ماحولیاتی تحفظ کی کم عمر کارکن گریٹا تھونبرگ کے درمیان یہ سوشل میڈیا پر نوک جھونک پہلی بار نہیں۔
اس سے قبل رواں سال ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر گریٹا تھنبرگ نے ایک جذبات سے بھرپور تقریر کی اور عالمی رہنماؤں کو بار بار یہ احساس دلایا کہ اگر ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے گئے اور بڑے پیمانے پر قانون سازی نہ کی گئی تو نتائج تباہ کن ثابت ہوں گے۔
اس تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ ’یہ ایک بہت خوش لڑکی لگتی ہے جو ایک روشن اور زبردست مستقبل کی منتظر ہے۔ دیکھ کر اچھا لگا۔‘
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ٹویٹ کا جواب بھی گریٹا تھنبرگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے تعارف کو تبدیل کرتے ہوئے دیا اور لکھا ’ایک بہت خوش لڑکی لگتی ہے جو ایک روشن اور زبردست مستقبل کی منتظر ہے۔‘
امریکی صدر کی تنقید کا جواب اس منفرد انداز میں دینے کو متعدد ٹوئٹر صارفین نے سراہا۔
امریکی صحافی سولم انڈریوسن کا کہنا تھا کہ نہ جانے یہ عمررسیدہ کب جانیں گے کہ وہ انٹرنیٹ اور ان بچوں کی لیگ سے بالکل باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

استنبول: ترک صدر رجب طلب اردوان سے سخت ردعمل دیا تھا ہفتے کو کہا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے