پولیس رپورٹ میں دلچسپ اور حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے

پولیس رپورٹ میں دلچسپ اور حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے

کراچی: سندھ بھر میں سب سے زیادہ 1532 کلو چرس ضلع شرقی سے برآمد کی گئی 9اضلاع پر مشتمل حیدرآباد ریجن سے سب سے زیادہ 120 کلو افیون نشہ برآمد کیاگیا

منشیات کے خلاف پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ارسال کی گئی رپورٹ میں حیران کن اعدادوشمار بیان کیے گئے ہیں ،سندھ پولیس نے جنوری 2019سے لیکر نومبر 2019 تک منشیات کے خلاف کاروائیوں کے دوران 9 ہزار کے قریب مقدمات درج
وزیراعلی ہاؤس کو ارسال کردہ پولیس رپورٹ کے مطابق 8507 کیسز کے چالان کیے گئے جبکہ 3906ملزمان جیل میں اور نشہ آور اشیا کی فروخت،تیاری،اور استعمال کے الزام میں گرفتار 4451 ملزمان کو ضمانت مل گئی اور صرف901 ملزمان کو سزا ہوئی جبکہ 1228ملزمان منشیات کیسز میں بری ہوگئے۔
سندھ بھر میں سب سے زیادہ 1532 کلو چرس ضلع شرقی سے برآمد کی گئی 9اضلاع پر مشتمل حیدرآباد ریجن سے سب سے زیادہ 120 کلو افیون نشہ برآمد کیاگیا میرپورخاص ڈوین میں پولیس نے431 کاروائیوں کے دوران سب سے زیادہ 90 ہزار 667لیٹردیسی شراب برآمد کی سانگھڑ،نوشہروفیروز اور بے نظیر آباد اضلاع پر مشتمل ڈویڑن سے گزشتہ 11 ماہ کے دوران 691کلو حشیش برآمد کی گئی لاڑکانہ ڈویژن میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 12 کلو ہیروئن، ایک کلو آئس اور 1530کلو چرس برآمد کرکے سات سو باون ملزمان کو گرفتار کیا۔
کراچی کے پوش علاقوں پر مشتمل کراچی کے ضلع جنوبی سے گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران چار کلو سات سوبتیس گرام اور نسبتاً کم آمدن والے افراد کے ضلع غربی سے بھی چار کلو دو سو اٹھاون گرام آئس برآمد کی گئی۔
مجموعی طورپرسندھ بھر سے بارہ کلو آئس، 72 کلو ہیروئن، 698 کلو حشیش،7619کلو چرس،186افیوم، ایک لاکھ 80 ہزار844لیٹر دیسی شراب اور 2353لیٹر ولایتی شراب برآمد کی منشیات کیسز میں گرفتار ملزمان میں سے سب سے زیادہ 374ملزمان ضلع شرقی کے بری ہوئے جبکہ میرپورخاص ریجن میں بھی منشیات کیسز میں گرفتار کیے گئے دوسواکتیس ملزمان بری ہوئے، مذکورہ پولیس رپورٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

کراچی: چین کی دو کمپنیوں نے کورونا ویکسین پر کام کیا، پاکستان میں ویکسین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے