ساجد جاوید اور لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد خالد محمود نے برطانوی انتخابات میں اپنی نشستیں جیت لی

ساجد جاوید اور لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد خالد محمود نے برطانوی انتخابات میں اپنی نشستیں جیت لی

لندن: برطانیہ میں پانچ سال کے عرصے میں تیسرے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، برطانیہ کے سابق وزیر داخلہ ساجد جاوید نے اپنی نشست جیت لی۔ ساجد جاوید نے مد مقابل روری شینن کو 23106 ووٹوں سے شکست دی

ساجد جاوید نے کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لیا۔ لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد خالد محمود نے بھی برمنگھم سے اپنی نشست جیت لی ہے۔ تاہم لیبر پارٹی رہنما جیرمی کوربن نے عام انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے، انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ رات لیبر پارٹی کے لیے مایوس کن رہی۔ خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے بھی اپنی سیٹ جیت لی ہے۔
برطانیہ میں پانچ سال کے عرصے میں تیسرے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، 650 میں سے 482 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی 250 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ لیبر پارٹی 167 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ ایس این پی 41، ایس ایف 5، ایل ڈی 7، پی سی کو 2 نشستیں ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کئی مہینوں سے بند مشہور سیاحتی مقام کھول دیا

کئی مہینوں سے بند مشہور سیاحتی مقام کھول دیا

ماچو پیچو: جاپانی شہری جیسی کٹایاما پیرو کے مشہور سیاحتی مقام ’ماچو پیچو‘ کو دیکھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے