امریکا میں زیرتعلیم سعودی طلبا طیارہ اڑانے اوردیگرعملی مشقوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے

امریکا میں زیرتعلیم سعودی طلبا طیارہ اڑانے اوردیگرعملی مشقوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے

واشنگٹن: امریکا نے زیر تربیت 175 سعودی عسکری ہوا بازوں کو’حفاظتی اقدامات‘ کے تحت گراؤنڈ کردیا گیا ، جس کے بعد زیرتعلیم سعودی طلبا صرف کلاس روم میں تعلیم حاصل کرسکیں گے تاہم طیارہ اڑانے سمیت فی الحال عملی مشقوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے

امریکی بحریہ کے ترجمان لیفٹیننٹ آندریانا جینولیڈی نے بتایا کہ سعودی عرب کے زیر تربیت عسکری ہوابازوں کے لیے حفاظتی اقدامات اور ‘آپریشنل تعطل’ (9 دسمبر) سے شروع ہوا۔
ایک اور امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ سعودی طالبعلموں کو گراؤنڈ کرنے کا مقصد بالآخر انہیں اپنی تربیت دوبارہ شروع کرنے کےلئے تیار کرنا ہے اور اگر ایسا کوئی واقعہ امریکی فوجی دستے میں پیش آتا تو اسی طرح کا طریقہ کار اختیار کیا جاتا۔
آندریانا جینولیڈی نے مزید کہا کہ گراؤنڈنگ میں 3 مختلف فوجی سہولیات شامل ہیں، جس میں نیول ایئر اسٹیشن پینساکولا، نیول ایئر اسٹیشن وائٹ فیلڈ اور نیول ایئر اسٹیشن میپورپورٹ ہے اور یہ تمام فلوریڈا میں ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے