ایف آئی اے نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ایف آئی اے نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا

پشاور: ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو منصوبے کی 45روز میں تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمدکرتے ہوئےایف آئی اے نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ایف آئی اے نے بی آر ٹی تحقیقات کے لیے اسپیشل انٹاروگیشن ٹیم تشکیل دے دی،جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے خیبرپختونخوا میاں سعید ٹیم کریں گے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر میاں سعیدتحقیقاتی ٹیم نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اورتحقیقات کے لیے صوبائی حکومت اور پی ڈی اے کو خطوط جاری کردئیے ۔
صوبائی حکومت اور پی ڈی اے سے لاگت کی دستاویز اور منصوبے پر اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بھی دستاویزی ثبوت طلب کرلی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی

خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی

پشاور:خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی۔ جاری کردہ اعلامیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے