جو لوگ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیئے

جو لوگ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیئے

اسلام آباد: سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت ہوئی ہے اچھی بات ہے، یہ لوگ مارچ تک پلی بارگین کریں گے۔ پلی بارگین نہ ہوئی تو بلاول کی سیاست فارغ ہوجائے گی

جو لوگ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیئے۔ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں الیکشن کمیشن میرا اور جج میرا ہونا چاہیئے۔ چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار ہونا چاہیئے، اپوزیشن نے 2013 اور 2018 کے دونوں الیکشن نہیں مانے۔
ملکی حالات ایسے ہیں کہ ٹینشن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں۔ بجلی گیس کے بل عوام کی پہنچ سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ہندو اسٹیٹ بنتی جارہی ہے۔ مسلمانوں کو 10 ویں درجے کا شہری بھی تسلیم نہیں کیا جارہا۔ پاکستان اور ہندوستان کے حالات مزید تلخ ہوجائیں گے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوےخسارہ سےمتعلق کیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے