آصف زرداری جمعرات کو کراچی پہنچ جائیں گے

آصف زرداری جمعرات کو کراچی پہنچ جائیں گے

کراچی: آصف زرداری جمعرات کو کراچی پہنچ جائیں گے، ایئر رپورٹ سے انھیں کلفٹن مین واقع ضیاالدین اسپتال لایا جائے گا،ضیاالدین اسپتال میں ان کے لیے علیحدہ سے وی آئی پی روم تیار کر لیا گیا

آصف زرداری کو دل کی بیماری کے ساتھ دیگر امراض بھی لاحق ہیں، ان کی ریڑھ کی ہڈی اسپائینل کوڈL5.S1 میں شدید پرابلم بتائی گئی ہے جبکہ نیورولوجی مسائل کا بھی سامنا ہے،NICVD کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر ان کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہوں گے میڈیکل بورڈ 6 رکنی ماہرین پر مشتمل ہے، کراچی کے ضیا الدین اسپتال میں ان کے سٹی اسکین سمیت انجیوکرافی اور انجیوپلاسٹی کا پلان ترتیب دیا جارہا ہے، آصف زرداری اس وقت اسلام اباد کے پمز اسپتال جے کارڈیالوجی یونٹ مین زیر علاج ہے۔
پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق آصف زرداری کی ضمانت اور دیگر ضروری کاغذات موصول ہوتے ہی انھیں جمعرات کو اسپتال سے رخصت کردیا جائے گاجس کے بعد زرداری کلفٹن مین واقع ضیا الدین اسپتال کے کے وی آئی پی سوٹ2 چوتھے فلور پر داخل ہوجائیں گے،سب سے پہلے ان کی انجیوگرافی کی جائے گی اور ضرروت پڑنے پر ان کی انجیوپلاسٹی بھی جائے گی۔
ڈاکٹر ندیم قمر زرداری صاحب کے کارڈیالوجی کنسلٹینٹ ہوں گے، ضیا الدین اسپتال میں زرداری صاحب کے داخل ہونے پر ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرائیں جائیں گے جس کی روشنی میں علاج شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

،شہباز شریف ترچھی ٹوپی لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں

،شہباز شریف ترچھی ٹوپی لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں

کراچی: پی ٹی آئی رہنما ءحلیم عادل شیخ نے کہا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے