پی آئی سی حملے کے 2 مختلف مقدمات تھانہ شادمان میں درج کر لیے گئے

پی آئی سی حملے کے 2 مختلف مقدمات تھانہ شادمان میں درج کر لیے گئے

لاہور: پی آئی سی پر حملہ آور 250 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دو الگ الگ مقدمات ڈاکٹر ثاقب شیخ اور ایس ایچ او شادمان انتخاب شاہ کی مدعیت میں تھانہ شادمان درج کیے گئے ہیں

وکیلوں کے خلاف مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے سمیت سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، فائرنگ، پولیس وین جلانے، قتل، اقدام قتل، بلوہ، ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کیے گئے ہیں، ایک مقدمے میں ڈاکٹرز، دوسرے میں پولیس مدعی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹروں اور اسپتال عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سرکاری کام میں مداخلت سے مریضوں کی جانیں ضایع ہوئیں، وکلا نے اسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری اور املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس اہل کاروں پر تشدد کیا گیا، ہوائی فائرنگ کی گئی اور پولیس وین کو جلایا گیا۔
پنجاب میں دل کے سب سے بڑے اسپتال پر وکیلوں کے حملے کے نتیجے میں 7 مریض دم توڑ گئے ہیں، وکیلوں کی پی آئی سی پر یلغار کے سبب ایک گھنٹے تک ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی ہوتی رہی، وکلا نے آپریشن تھیٹر میں بھی گھس کر سامان اور آلات تباہ کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور: احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز کی درخواست پر 2صفحات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے