لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے شدید زخمی 6سالہ حسنین انتقال کرگیا

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے شدید زخمی 6سالہ حسنین انتقال کرگیا

کراچی: ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کا کہنا ہے حسنین کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، حسنین کی متعدد سرجریزبھی کی گئی تھیں لیکن انفیکشن بڑھنےکی وجہ سے حسنین صحتیاب نہ ہوسکا

6 سالہ حسنین کراچی کےاسپتال این آئی سی ایچ میں زیر علاج تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ کے 6 سال کے حسنین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہم نےہرطرح سےکوشش کی کہ بچےکی جان بچائی جائے، اللہ پاک والدین کو صبرعطا فرمائے۔
گذشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے آبائی شہر لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کا ہولناک واقعہ پیش آیا تھا جب 6 سالہ حسنین پر کئی آوارہ کتوں نے حملہ کیا اور اس کے چہرے کو بھنبھوڑ ڈالا تھا۔
بچے کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اس کی حالت دیکھ کر ہاتھ کھڑے کردیے اور صرف طبی امداد دے کر فارغ کردیا، بچے کو کراچی لایا گیا، جہاں کئی دقتوں کے بعد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں داخل کرکے علاج شروع کیا گیا۔
حسنین کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، 10 رکنی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا، حسنین کی حالت سنبھلنے لگی تھی اور ڈاکٹروں نے چھ سالہ حسنین کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا ہے، اور نالی کے ذریعے خوراک دی جانے لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

،شہباز شریف ترچھی ٹوپی لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں

،شہباز شریف ترچھی ٹوپی لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں

کراچی: پی ٹی آئی رہنما ءحلیم عادل شیخ نے کہا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے