طلبہ یونین پر پابندی ختم کرنے کے بل کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش

طلبہ یونین پر پابندی ختم کرنے کے بل کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے تحریک مسلم لیگ ن کے رکن کھیل داس نے ایوان میں پیش کی جس پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی کیلئے وزیراعظم نےہدایت کی ہے،طلبہ کیلئےآسانیاں پیداکی جائیں گی

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان قائداعظم کی لیڈرشپ سےبناوہ طلبہ دستےمیں تھے، ہوسکتاہےطلبہ تنظیم میں ایساکام ہورہاہوجونہیں ہوناچاہیے کیونکہ جمہوریت میں بھی ایسےکام ہوتےہیں جونہیں ہونےچاہئیں۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت طلبہ یونین کی بحالی کی مخالف نہیں، طلبہ یونینزپرپابندی لگاکرہم نےاپنانقصان کیا ہے ،طلبہ یونینزکی بحالی ناگزیرہے، میری درخواست ہےبل متعلقہ کمیٹی کوبھیج دیاجائے۔
پیپلزپارٹی کے رکن و سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب کہ قادر پٹیل نے کہا کہ تعلیم صوبائی مضمون ہےاس میں پہل سندھ نےکی ہے، ہم جوبل یہاں پاس کریں وہ اسلام آبادکیلئےہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے