جام کمال نے وزیر صحت نصیب اللہ مری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا

جام کمال نے وزیر صحت نصیب اللہ مری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر صحت نصیب اللہ مری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، نئے وزیر کی تقرری تک یہ قلمدان وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے پاس ہوگا

وزارت واپس لیے جانے پر میر نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ انہیں وزارت مرکزی قیادت کے مشاورت سے دی گئی تھی اور یہ قلمدان چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا۔ وزارت سے ہٹائے جانے پر اعلیٰ پارٹی قیادت سے بات کروں گا۔
2018 کے عام انتخابات میں میر نصیب اللہ مری نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کوہلو سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 9 سے کامیابی حاصل کی تھی اور انہیں نئی حکومت کی تشکیل کے وقت وزارت صحت کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ہم مطالبہ كرتے ہیں كہ شیخ رشید فوری طور پر معافی مانگیں

ہم مطالبہ كرتے ہیں شیخ رشید فوری طور پر معافی مانگیں

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی كے مركزی رہنماء و پبلک اكاؤنٹس كمیٹی كے چیئرمین اخترحسین لانگو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے