اورنج لائن ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کا افتتاح آج ہوگا

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کا افتتاح آج ہوگا

لاہور:اورنج لائن ٹرین کو آزمائشی طور پر ڈیرہ گجراں سے چلایا جائے گا اور یہ اپنا مکمل روٹ علی ٹاؤن تک مکمل کرے گی، صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے، ٹرائل رن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی سٹیشن نمبر1، جی ٹی روڈ، لاہور سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے فیزیکل انفراسٹرکچر کی تکمیل کے موقع پر آزمائشی سفر کا آغاز کریں گے۔
روٹ مکمل ہونے کے بعد علی ٹاؤن سٹیبلینگ یارڈ پر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے، اورنج لائن ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کا افتتاح آج دوپہر ڈیرہ گجراں پر کیا جائے گا، پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
گذشتہ روز ن لیگ کی مقامی قیادت نے جی پی او چوک پر اورنج لائن ٹرین کا خودساختہ افتتاح کیا تھا اور اپنی قیادت سے اظہارتشکر کے لیے جی پی او چوک پر جشن مناتے ہوئے اس پراجیکٹ کا تمام تر کریڈٹ شہباز شریف کو دیا تھا۔
منصوبے کا آغاز شہباز شریف دور میں کیا گیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے اورنج ٹرین میٹرو منصوبے کو جاری رکھا اور مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور: احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز کی درخواست پر 2صفحات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے