وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں آج ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی

آٹا،چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے متعلق مسابقتی کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ کراچی ایئرپورٹ کی اراضی کے ڈومیسٹک اجارہ سکوک کے اجرا پر غور ہوگا۔
لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری ، وزارت قومی صحت کےترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت اور بلوچستان کی خصوصی ایپلیٹ عدالت برائےانسداد اسمگلنگ جج کی تعیناتی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کا معاملہ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے