1.2 ارب ڈالر پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری لانے کے لیے دیے گئے ہیں

1.2 ارب ڈالر پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری لانے کے لیے دیے گئے ہیں

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں پیسے دینے کا اعلان کیا تھا، گزشتہ روز حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مابین 1.3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے

1.2 ارب ڈالر پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری لانے کے لیے دیے گئے ہیں، آئی ایم ایف اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کے بعد رقم کی منظوری دی گئی تھی، اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھی جائے گی، رقم سے پاکستان کو مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی موجودگی میں حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 1.3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، مذکورہ قرض توانائی کے شعبے اور مالی استحکام کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

قرض کا مقصد زر مبادلہ کی شرح کو بہتر بنانا تھا، 300 ملین ڈالر توانائی کے شعبے کی اصلاحات اور مالی استحکام کے لیے مختص کیے گئے، مذکورہ رقم سے شروع کیے جانے والے منصوبوں سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

کراچی: چین کی دو کمپنیوں نے کورونا ویکسین پر کام کیا، پاکستان میں ویکسین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے