ملائیشیا کے صحت حکام نے 27 سال بعد ملک میں پولیو کے پہلے کیس کا اعلان کیا

ملائیشیا کے صحت حکام نے 27 سال بعد ملک میں پولیو کے پہلے کیس کا اعلان کیا

کوالالمپور: ملائیشیا کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نور ہاشم عبداللہ نے کہا کہ مشرقی ریاست صباح کے علاقے توران سے بچی کو بخار اور اعصابی کمزوری کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا تھا

اس وقت علیحدہ وارڈ میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت بہتر ہے لیکن تنفس کے لیے سپورٹ کی ضرورت ہے‘۔
بچی میں 6 دسمبر کو پولیو کی تشخیص ہوئی تھی۔
گزشتہ 3 دہائیوں سے دنیا میں پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں پولیو کے صرف 33 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
ملائیشیا کو 2000 میں پولیو سے پاک ملک قرار دیا گیا تھا جبکہ ملک میں پولیو کا آخری کیس 1992 میں سامنے آیا تھا۔
اس سے قبل فلپائن میں پولیو کا کیس سامنے آیا تھا جس کی ریاست صباح کے ساتھ مشترکہ سمندری سرحد ہے۔
نور ہاشم نے کہا کہ ٹیسٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملائیشین بچی جس وائرس کا شکار ہوئی اس کا جینیاتی تعلق فلپائن میں تشخیص کیے گئے وائرس سے ملتا ہے۔
دوسری جانب ماہر عوامی صحت ٹی جایابالان نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ پولیو کا کیس سامنے آنے سے حیران نہیں ہوئے کیونکہ ملائیشیا میں معمول کے حفاظتی ٹیکے لازمی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ یہ پہلا کیس ممکنہ طور پر شروعات ہے، اس رجحان میں اضافے کو امکان ہے‘۔
جایابالان نے کہا کہ لوگوں کو ایک چھوٹا گروہ گمراہ کن معلومات کی وجہ سے ویکسینیشن سے انکار کرتا ہے۔
حالیہ چند سالوں میں ملائیشیا میں کئی بچے ڈپتھیریا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے تھے کیونکہ انہیں اس مرض سے بچاؤ کی ویکسین نہیں دی گئی تھی۔
نور ہاشم نے کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ بچی کے قریب رہنے والے 15 برس سے کم عمر 23 بچوں کو بھی انسداد پولیو کی ویکسین نہیں دی گئی تھی۔
یہ مایوس کن صورتحال ہے کیونکہ مرض کے پھیلاؤ کو صرف پولیو ویکسین سے روکا جاسکتا ہے‘۔
نور ہاشم نے کہا کہ مرض کے پھیلاؤ کو رونے کی کوشش کے تحت ویکسینیشن کی سرگرمیاں اور مانیٹرنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے