قوم 18 سوالوں کے جواب کی منتظر ہے لیکن کم از کم ایک سوال کا جواب تو دے دیں

قوم 18 سوالوں کے جواب کی منتظر ہے لیکن کم از کم ایک سوال کا جواب تو دے دیں

اسلام آباد: چند روز قبل ہی انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر سے 18 سوالات پوچھے تھے جس پر اب سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ عوام جواب کی منتظر ہے

قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف پر طنز کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے ’دھیلے کی کرپشن کہانی‘ کے عنوان کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے شہباز شریف سے کہا کہ قوم 18 سوالوں کے جواب کی منتظر ہے لیکن کم از کم ایک سوال کا جواب تو دے دیں۔
انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ نے نہ صرف نثار گل کو CM آفس میں ڈائریکٹر (سیاسی امور) مقرر کیا بلکہ قواعد کے خلاف گزشتہ تاریخوں میں تعیناتی اور ترقی بھی نہیں؟
زیراعظم کے معاون خصوصی نے الزام عائد کیا کہ نثار گل کی تعیناتی اس طرح اس لیے کی گئی کیوں کہ وہ شریف خاندان کے اربوں روپے بیرونِ ملک منتقل کرنے کے انتہائی شاطر نیٹ ورک کی اہم شخصیت تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے کوئی بدعنوانی نہیں کی لیکن انہوں نے اپنے معاونین کو گڈ نیچر ٹریڈنگ کمپنی نامی جعلی کمپنی میں تعینات کیا جس نے 200 جعلی ٹیلی گرافک ٹرانسفرز (ٹی ٹی) کے ذریعے 7 ارب روپے بیرونِ ملک بھیجے۔
جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے شریف خاندان کی کمپنی اتفاق گروپ سے بالکل الگ ایک بزنس ایمپائر کھڑا کیا گیا۔
شہباز شریف نے شریف خاندان کی جانب سے منی لانڈرنگ کے لیے علی احمد کو ڈائریکٹر پالیسی وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر کے اپنا فرنٹ مین بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں

عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے وکیل عبداللہ بابر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے