خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس پر سماعت

خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس پر سماعت

سکھر:احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس پر سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی استدعا کی گئی

خورشید شاہ کے وکلا کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ خورشید شاہ کو 82 روز ہوگئے نیب اب تک کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا، خورشید شاہ پر کوئی کیس نہیں بنتا مگر ہم درخواست ضمانت دائر نہیں کررہے تاکہ نیب مکمل انکوائری کرلے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 12 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بین الاقوامی اداروں اور اپنی شمولیت سے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

بین الاقوامی اداروں اور اپنی شمولیت سے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی: پالپا نے طیارے کی حالت سے متعلق تکنیکی تحقیقات کی تجویز بھی دی اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے