گٹکامین پوری فروخت واستعمال کرنے والے 7ہزار ملزمان گرفتارکیے گئے جن میں نصف سے زائد نے ضمانتیں حاصل کرلیں

گٹکامین پوری فروخت واستعمال کرنے والے 7ہزار ملزمان گرفتارکیے گئے جن میں نصف سے زائد نے ضمانتیں حاصل کرلیں

کراچی: گٹکا مین پوری تیار اور فروخت کنندگان کے خلاف5 ہزار مقدمات درج کیے گئے، گٹکامین پوری فروخت واستعمال کرنے والے 7ہزار ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں نصف سے زائد نے ضمانتیں حاصل کرلیں

سندھ پولیس کی جانب سے وزیراعلی مرادعلی شاہ کو ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں یکم جنوری2019 سے 30 نومبر کے دوران 35لاکھ 26ہزار 470کلو گٹکا مین پوری برآمد کی اور 5714مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 6995ملزمان کو گٹکا مین پوری کی فروخت واستعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا
موصولہ پولیس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 4228ملزمان کراچی رینج سے گرفتار کیے گئے۔
حیدرآباد سے صرف53 ملزمان کو گرفتار کیاگیا تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول،بدین اور ملحقہ علاقوں میں گٹکا مین پوری کے بڑے پیمانے پر استعمال کے باوجود حیدرآباد ڈویژن میں گٹکا مین پوری کی محض 21 فیکٹریاں بند کی گئیں اور 27 ہزار کلو گٹکا برآمد کیاگیا۔
گٹکا مین پوری کی فروخت واستعمال پر درج کیسز میں سے 5561چالان کیے گئے جبکہ گرفتارچھ ہزار نوسوپچانوے ملزمان میں سے صرف بارہ سواکیانوے ملزمان کو سزا ہوئی جن میں سے 3467ملزمان ضمانت پر جبکہ 552بری ہوچکے ہیں اور صرف 1650ملزمان جیل میں ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گٹکا مین پوری بنانے والی 206فیکٹریاں بند کی گئی ہیں کراچی سے گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران پولیس کاروائیوں میں اکتیس لاکھ اکتالیس ہزار تین سو سات کلو گٹکا مین پوری برآمد کیا جبکہ لاڑکانہ میں گٹکا مین پوری فروخت واستعمال کرنے کے جرم میں 178،سکھر رینج سے 260،شہید بے نظیر آباد سے 1305ملزمان کو گرفتار کیاگیا سب سے زیادہ میرپورخاص ڈویژن سے گٹکا مین پوری استعمال وفروخت کرنیوالے 241افراد بری ہوگئے جبکہ گٹکا مین پوری کی فروخت واستعمال پر درج کیے گئے۔ کیسز میں بے نظیر آباد رینج کے ایک سو اکیاسی افراد بھی بری ہوگئے۔
حکومت کی گٹکا مین پوری کے خلاف خصوصی مہم اور موثر قانون سازی کے باوجود اسکی تیاری ،فروخت واستعمال میں کمی نہیں آسکی ہے اور وزیراعلیٰ نے مذکورہ پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

کراچی: سید ناصر شاہ نے وفاقی وزراشبلی فراز اور فخر امام کی پریس کانفرنس پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے