صحافی آمنہ نواز نے امریکی صدارتی مباحثے کے لیے موڈریٹر منتخب

صحافی آمنہ نواز نے امریکی صدارتی مباحثے کے لیے موڈریٹر منتخب

واشنگٹن: آمنہ نواز ریاست کیلیفورنیا کے شہر لان اینجلس کی لویولا میری ماؤنٹ یونیورسٹی میں 19 دسمبر کو ہونے والی ڈیموکریٹ پارٹی کے چھٹے پرائمری مباحثے کو ماڈریٹ کریں گی

پی بی ایس نیوز ہاور کے اینکر اور منیجنگ ایڈیٹر ووڈرف پینل کی سربراہی کریں گے جس میں ’پولیٹکو‘ کمپنی کے چیف پولیٹیکل نمائندے ٹم البرٹا اور پی بی ایس نیوز ہاور کے وائٹ ہاؤس نمائندے یمیچ الکنڈور بھی شامل ہوں گے۔
امریکی ریاست میں ورجینیا میں پیدا ہونے والی آمنہ نواز نے اپریل 2018 میں پی بی ایس نیوز ہاور سے وابستہ ہوئی تھیں اور اب سینئر قومی نمائندہ اور متبادل اینکر کے طور پر فرائض انجام دیتی ہیں۔
پی بی ایس نیوز ہاور سے قبل وہ اے بی سی نیوز سے نمائندے اور اینکر کی حیثیت سے وابستہ تھیں اور وہیں انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخابات کی کوریج بھی کی تھی۔
اس سے قبل وہ این بی سی نیوز میں غیر ملکی نمائندے کی حیثیت سے کام کرتی تھیں اور سرحدی خطے کے علاوہ، پاکستان، افغانستان، شام اور ترکی کی رپورٹنگ کرتی تھیں۔
وہ این بی سی کے ایشیئن امیرکن پلیٹ فارم کی بانی اور سابق منیجنگ ڈائریکٹر تھیں جو امریکا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی آواز بلند کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
نیوز ہاور میں آمنہ نواز نے سیاست، امور خارجہ، تعلیم، موسمیاتی تبدیلیوں، ثقافت اور کھیل کے حولے سے رپورٹنگ کی۔
اس کے ساتھ انہوں نے ٹرمپ حکومت کی امیگریشن پالیسیوں کے اثرات، حراست، مہاجرین اور پناہ کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت کی حراست میں موجود مہاجرین بچوں کے حوالے سے رپورٹنگ کی تھی۔
حراست، مہاجرین اور پناہ کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت کی حراست میں موجود مہاجرین بچوں کے حوالے سے رپورٹنگ کی تھی۔آمنہ نواز نے کئی اہم شخصیات کی بھی انٹرویوز کیے جن میں ترک صدر رجب طیب اردوان، اسکاٹ لینڈ کے وزیر نکولا اسٹرجن اور برازیلین رہنما ایڈوارڈو بولسونارو، قانون ساز، اور ٹرمپ حکومت کے عہدیداران شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اشرف غنی نے عید کے موقع پر500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

اشرف غنی نے عید کے موقع پر500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

کابل: افغان حکومت کی جانب سے مرحلہ وار طالبان قیدی رہا کیے جارہے تھے لیکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے