داعش نے ایک بارپھر قیدیوں کو ذبح کرنے اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا بھیانک سلسلہ

داعش نے ایک بارپھر قیدیوں کو ذبح اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا بھیانک سلسلہ

طرابلس: لیبیا میں داعش سے وابستہ گروپ نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں سرکاری ملازمین اور دیگر یرغمال بنائے گئے افراد کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارتے دکھایا گیا ہے

داعش نے ایک بارپھر قیدیوں کو ذبح کرنے اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا بھیانک سلسلہ شروع کردیا ہے۔
واقعہ جنوبی لیبیا کے الفقہاء کے علاقے میں پیش آیا جہاں داعش کے جنگجوﺅں نے یرغمال بنائے گئے متعدد افراد کو ذبح کیا جب کہ کئی افراد کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کرکے ہلاک کردیا گیا۔
یہ ویڈیو فوٹیج داعش کے آن لائن پروپیگنڈہ چینل پر پوسٹ کی گئی ہے، اس ویڈیو کے لیے اخرجوھم من حیث اخرجوکم(تم انہیں وہاں سے نکالو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا) کا عنوان دیا گیا۔
31 منٹ کی اس طویل فوٹیج میں داعشی دہشت گردوں کو یرغمال بنائے گئے افراد کے ساتھ ذلت آمیز طرز عمل اختیار کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے