آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایما اسٹون اور رائٹر ڈیو میگرے کی منگنی کی تصدیق

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایما اسٹون اور رائٹر ڈیو میگرے کی منگنی کی تصدیق

بین الاقوامی میڈیا اور ہالی ووڈ انڈسٹری میں ایما اسٹون سے متعلق 2 سال سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ انہوں نے اسکرپٹ رائٹر سے منگنی کرلی ہے مگر اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی

ایما اسٹون اور ڈیو کو کئی تقاریب جبکہ سیر و تفریح کرتے ہوئے ایک ساتھ بھی دیکھا گیا البتہ انہوں نے تمام باتوں کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی تھی تاہم اب اسکرپٹ رائٹر نے اس راز کو خود ہی افشاں کردیا۔
ڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایما کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کی جس میں وہ سب کو اپنے ہاتھ کی انگوٹھی دکھا رہی تھیں اور دونوں بہت خوش تھے۔
اداکارہ کی منگنی کا باقاعدہ اعلان ہونے پر مداحوں اور دوستوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایما اسٹون کے قریبی عزیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈیو نے جو تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی وہ منگنی کی ہے جس میں صرف منتخب لوگوں نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سابق شوہر قتل اور دوسرے مرد حضرات سے ’ریپ‘ کی دھمکیاں بھی دیتے رہے

سابق شوہر قتل اور دوسرے مرد حضرات سے ’ریپ‘ کی دھمکیاں بھی دیتے رہے

سابق شوہر جونی ڈیپ نے مذکورہ عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کروائے تھے، جس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے