سعودی عرب نے غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا

ریاض: سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیرملکیوں کو مملکت کی شہریت دینےکا شاہی فرمان جاری کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے دنیا بھر کے ذہین پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

شاہی فرمان کے تحت مختلف شعبوں میں ممتاز پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ جوہری اور قابل تجدید توانائی، طب ، دواسازی ، کمپیوٹر سائنس ، تیل ، مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس ، ماحولیات ، خلابازی ، ہوا بازی ، ثقافت ، کھیل اور آرٹس میں مہارت رکھنے والوں کو شہریت سے نوازیا جائے گا۔

مملکت کا یہ اقدام وژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت تیل پر انحصاری کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں ترقی کے ذریعے معیشت کو دوام بخشنا ہے اور اس ضمن میں سخت گیر قوانین میں اصلاحات لاکر طویل مدتی پالیسیوں سے منافع بخش منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ممکن بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے بھی دنیا بھر کے ذہین اور باصلاحیت افراد کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پیشہ وارانہ مہارت کے عوض شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ اور صیہونی وزیراعظم کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل اور بحرین کے درمیان باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے گئے

اسرائیل اور بحرین کے درمیان باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے گئے

بحرین : گذشتہ کئی دہائیوں سے بیشتر عرب ممالک نے اسرائیل کا بائیکاٹ کر رکھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے