اسلام آباد: بابر اعوان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے میں 2 روز باقی ہیں، چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے سے بحران نہیں آئینی خلا پیدا ہو گا
ذمہ داری شہباز شریف پر ہو گی، شہباز شریف اور اپوزیشن نے جسٹس نور الحق قریشی کا نام بھیجا، نور الحق قریشی کے نام پر اتفاق رائے موجود ہے پھر بھی کمیٹی بٹھائی گئی ہے۔
شہباز شریف بیمار نہیں بلکہ لندن میں پارٹی اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں، شہباز شریف واپس آکر بامعنی طریقے سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی عمل میں لائیں کیونکہ کوئی گارنٹی نہیں کہ جو لندن جائے وہ صحت یاب ہو کر واپس آئے، اس لئے شہباز شریف پاکستانی ڈاکٹرز اور اسپتالوں پر اعتبار کریں۔