شاہ رخ اورماہرہ خان کا دوسرا گانا ریلیز

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ خان کی نئی فلم رئیس کا دوسرا گانا ریلیز کردیاگیا ہے، جس میں ماہرہ خان روایتی ملبوسات زیب تن کیے نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ گانے کے درمیان میں دونوں اداکاروں کا نکاح بھی ہوتا دکھائی دیا۔

فلم رئیس کی ریلیز سے قبل گانے نشر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں آج باضابطہ طور پر فلم کے دوسرے گانے کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم رئیس کے دوسرے گانے کو ’’اوڑی اوڑی جائے‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں ماہرہ خان راویتی ملبوسات زیب تن کیے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں اور شاہ رخ خان کے ساتھ اُن کی جوڑی بہتر دکھائی دے رہی ہے۔

اس گانے میں ہندوستانی تہوار مکر سنکرانتی اور نوراتری کو پیش کیا گیا، جہاں شاہ رخ اور ماہرہ پتنگ اڑانے کے ساتھ ساتھ گربا کھیلتے نظر آئے، گانے کے آخر میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کا نکاح بھی ہوتے دکھایا۔ گانے کے بول معروف شاعر و ادیب جاوید اختر صاحب نے تحریر کیے ہیں۔

یاد رہے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان بالی ووڈ کی پہلی فلم رئیس میں خان کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں

فلمی صنعت میں اپنے اصول بنائے اور کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا، اداکارہ شبنم

فلمی صنعت میں اپنے اصول بنائے اور کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا، اداکارہ شبنم

کراچی: لیجنڈ اداکارہ شبنم نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے  مصروف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے