امریکی ملاح نے خودکشی کرنے سے قبل فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا

امریکی ملاح نے خودکشی کرنے سے قبل فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا

امریکا: فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین تھے جبکہ زخمی ہونے والا شخص عام شہری ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے

امریکی بحری اڈے کے ترجمان نے کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہونے والی فائرنگ کی اطلاعات پر رد عمل دیا تھا اور بیس کئی گھنٹوں تک لاک ڈاؤن رہا۔
عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ کمپیوٹر پر بیٹھے تھے جب انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی اور 3 افراد کو زمین پر گرے ہوئے دیکھا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ فائرنگ کرنے والا شخص جس نے امریکی بحریہ یا ملاح کا یونیفارم پہنا ہوا تھا اس نے اپنے سر میں گولی ماری۔
فائرنگ کے واقعے میں متاثر ہونے والوں میں کئی شہری شامل ہیں۔
یہ بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرل ہاربر نیول شپ یارڈ کے جنوب میں واقع داخلی حصے میں پیش آیا۔
گزشتہ ایک برس میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے