پہلے مرحلے میں 100 عوامی مقامات پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ نصب کیے جائیں گے

پہلے مرحلے میں 100 عوامی مقامات پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ نصب کیے جائیں گے

نئی دہلی: وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 100 عوامی مقامات پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ نصب کیے جائیں گے جہاں سے شہریوں کو تیز ترین اور بالکل مفت انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی

ہ 16 دسمبر کے بعد پہلے مرحلے کے تحت شہریوں کو انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران شہر بھر میں 11 ہزار ہاٹ اسپاٹس نصب کیے جائیں گے۔
اروند کیجری وال نے بتایا کہ چار ہزار بس اسٹاپس پر بھی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، ہر 100 میٹر کے فاصلے پر ہاٹ اسپاٹ نصب ہوگا تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ بیک وقت 200 شہری وائی فائی کی مدد سے مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔
’وائی فائی کی مفت سروس ہمارے انتخابی وعدوں میں سے ایک ہے جو اب پورا ہونے جارہا ہے، ہم نے 2015 کے انتخابات میں شہریوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے‘۔ انہوں نے بتایا ہر ہاٹ اسپاٹ کو روزانہ ڈیڑھ جی بی ڈاؤن لوڈنگ اور جبکہ 200 میگا بائیٹس رفتار دی جائے گی۔
وائی فائی سے کنکٹ ہونے کے لیے صارف کو اپنے نیٹ ورک کا نام اور نمبر درج کرنا ہوگا جس کے بعد اُسے ون ٹائم پاس ورڈ موصول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے