چینی حکومت جائز شادیوں کا تحفظ کرے گی

چینی حکومت جائز شادیوں کا تحفظ کرے گی

اسلام آباد: چینی سفارت خانہ نے کہا کہ بین الاقوامی شادی کے معاملے پر اپنی واضح حیثیت کا اعادہ کرنا چاہتے ہیں کہ چینی حکومت جائز شادیوں کا تحفظ کرے گی

پاکستانی لڑکیوں کو دلہن کے طور پر چین کو فروخت سے متعلق خبر پر پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مذکورہ میڈیا رپورٹ کو دیکھاہے، یہ وہی پرانی چیزیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔
اگر کوئی تنظیم یا فرد بین الاقوامی شادی کی آڑ لے کر پاکستان میں کوئی جرم کرتا ہے تو چین پاکستانی قوانین کے مطابق اس کے خلاف کریک ڈاؤن کی حمایت کرتا ہے۔
چین کی وزارت عوامی تحفظ نے معاملے کی تحقیقات کی جس کے مطابق جو پاکستانی خواتین چینیوں کے ساتھ شادی کے بعد چین میں رہتی ہیں، ان کے ساتھ جبری جسم فروشی یا انسانی اعضاء کی فروخت کا واقعہ نہیں ہوا، دونوں ممالک کی حکومتوں کی مشترکہ کاوشوں کے تحت غیر قانونی طور پر شادیوں کی سرگرمیوں کو موثر انداز میں روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے