سورج غروب ہونے کے بعد سورج دوبارہ طلوع ہو گیا

سورج غروب ہونے کے بعد سورج دوبارہ طلوع ہو گیا

ریاض: سعودی عرب کے مشرقی علاقے حفر الباطن کے شہری اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے نماز مغرب کے بعد سورج کو وہیں سے دوبارہ طلوع ہوتے ہوئے دیکھا اور اس کی ویڈیوز بنالیں

بعض لوگ یہ منظر دیکھ کر خوفزدہ بھی ہوئے اور سوشل میڈیا پر متعدد لوگوں کی طرف سے مختلف تاویلیں بھی پیش کی گئیں
محکمہ موسمیات نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا، ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سورج غروب ہونے کے بعد اس کی شعائیں دوبارہ نظر آنا شروع ہوتی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ جیسے سورج دوبارہ مغرب سے طلوع ہو رہا ہے اور یہ کوئی انہونی بات نہیں کیونکہ اس سے قبل بھی یہ منظر متعدد شہروں میں دیکھا جاچکا ہے
سورج غروب ہونے کے بعد اس کی شعائیں دوبارہ طلوع ہوتے نظر آنے کی دو وجوہات ہیں، پہلی یہ کہ زمین کے گرد فضائی تہہ انتہائی شفاف ہو اور دوسری یہ کہ افق میں رطوبت اور نمی کی شرح معمول سے زیادہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ جب یہ دو وجوہات جمع ہوتی ہیں تو ڈوبنے والے سورج کی شعاعیں اس پر پڑتی ہیں تو یہ آئینے کی طرح عکس دینے کا کام کرتے ہیں جس کے باعث یہ شعاعیں منعکس ہو کر زمین پر پڑتی ہیں۔
انہوں نے لوگوں کو مطمئن کرتے ہوئے کہا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں، اگر ماحولیاتی اسباب جمع ہوجائیں تو بعض اوقات ایسا ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

استنبول: ترک صدر رجب طلب اردوان سے سخت ردعمل دیا تھا ہفتے کو کہا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے