پاکستانی حکومت کی معاشی میدان میں اصلاحات کی تعریف

پاکستانی حکومت کی معاشی میدان میں اصلاحات کی تعریف

واشنگٹن: ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ جرأت مندانہ معاشی اصلاحات سے پاکستان پیداوار اور برآمدات بڑھا سکتا ہے جبکہ اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان سرمایہ کاری کو بھی راغب کرسکتا ہے

 پاکستانی حکومت کی معاشی میدان میں اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں نظرثانی کی، پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے، وزارت خارجہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا۔
2 دسمبر کو معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا تھا ، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔
عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ولیم شیکسپیئر کی پہلی کتاب کو ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیا گیا

ولیم شیکسپیئر کی پہلی کتاب کو ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیا گیا

امریکا: ولیم شیکسپیئر کی 1623 میں لکھی گئی کتاب کو امریکی شہر نیویارک کے کرسٹیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے