ناقص ردعمل کے باعث ٹیکس قوانین میں ترمیم کی ضرورت محسوس

ناقص ردعمل کے باعث ٹیکس قوانین میں ترمیم کی ضرورت محسوس

اسلام آباد: ایف بی آر کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ماہ سے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کو بجلی اور گیس کی فراہمی معطل کرنے کے لیے ترمیم کا فیصلہ کیا

گزشتہ 6 ماہ میں ڈسکوز صنعتی اور کمرشل صارفین کو ٹیکس سال 2019 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن ای فائل کرنے پر راضی کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
توانائی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ناقص ردعمل کے باعث ٹیکس قوانین میں ترمیم کی ضرورت محسوس ہوئی۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اگر ضرورت ہو تو گیس اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے تمام صنعتی اور کمرشل صارفین رجسٹرڈ ہو اور ریٹرن فائل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’ایسے صارفین جنہوں نے اب تک ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے وہ وقت میں توسیع کا فائدہ اٹھائیں‘۔
حکومت نے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 16 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔
شبر زیدی نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں نے ایف بی آر کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے پاس صارفین کے نیشنل ٹیکس نمبرز (این ڈی این) یا قومی شناختی کارڈ کا ڈیٹا موجود نہیں ہے۔
شبر زیدی نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے شناختی کی ضرورت پر پاور کنیکشن کی اجازت دی تھی ، اب سی این آئی سی کی بنیاد پر کنیکشن حاصل کرنا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے