معروف فلم ساز سید نورکی اہلیہ رخسانہ نور انتقال کرگئیں

لاہور: پاکستان کے معروف فلم ساز سید نور کی اہلیہ رخسانہ نور طویل علالت کے بعد 58 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

 لاہورمیں پاکستان کے معروف فلم سازسید نورکی اہلیہ رخسانہ نور58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں، رخسانہ نور 15 سال سے کینسرکے مرض میں مبتلا تھیں، وہ صحافی اورشاعرہ بھی تھیں جنہوں نے پاکستان کی متعدد فلموں کے گانے بھی لکھے، رخسانہ نور نے پنجاب کی متعدد جامعات میں درس و تدریس کے فرائض سرانجام دیئے جب کہ اپنا ایک پروڈکشن ہاؤس بھی کھولا۔

فلم سازسید نور رخسانہ نورسے 1984 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، سید نوراوررخسانہ نورکے 3 بیٹیاں اورایک بیٹا ہے تاہم سید نورکی پاکستانی اداکارہ صائمہ سے دوسری شادی کے بعد رخسانہ نے ایک بیٹی کے ہمراہ الگ رہنا شروع کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے