مصطفیٰ کمال کا 29جنوری کو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کا اعلان

کراچی : مصطفیٰ کمال نے انتیس جنوری کو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں جلسے کا پہلا سرا تبت سینٹر پر اور دوسرا پتہ نہیں کہاں ہوگا۔ کراچی کا کوئی ایسا گراؤنڈ نہیں جہاں پی ایس پی کا جلسہ ہو سکے۔ نام نہاد مینڈیٹ والی جماعت نے عوام کی خدمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا میئر کراچی عوام کی خدمت کے بجائے جلسے اٹینڈ کر رہے ہیں۔ مینڈیٹ گروی رکھنے والے ہمارے حقوق کیسے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں انتیس جنوری کو ایم اے جناح روڈ پر عوام کی عدالت لگے گی۔ ’’کراچی کا حال پاکستان کا مستقبل‘‘ ہمارے جلسے کا عنوان ہے۔ جمعے کو کٹی پہاڑی جاوں گا۔

میئر کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وسیم اختر عوام کی خدمت کے بجائے جلسے اٹینڈ کر رہے ہیں۔ کراچی 20سالوں سے ’’را‘‘ کے ایجنٹوں کے ہاتھوں میں رہا ہے۔ مینڈیٹ گروی رکھنے والے ہمارے حقوق کیسے دیں گے۔ جلسے کرنے والی جماعت آج کل جلسی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اور پنجاب, کے نئے ,مالی سال 20-2019 کا بجٹ, آج اسمبلی, میں پیش کیا, جائے گا

سندھ اور پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

کراچی : پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 550 ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے