سعودی شاہی خاندان کے شہزادے متعب بن عبدالعزیز 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

سعودی شاہی خاندان کے شہزادے متعب بن عبدالعزیز 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ریاض: شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اہم شخصیت اور شہزادہ معتب بن عبدالعزیز کا انتقال پیر کے روز ہوا جبکہ اُن کا نماز جنازہ منگل بعد نماز عشا مسجد الحرام میں ادا کیا جائے گا

شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اہم شخصیت اور شہزادہ معتب بن عبدالعزیز کا انتقال پیر کے روز ہوا جبکہ اُن کا نماز جنازہ منگل بعد نماز عشا مسجد الحرام میں ادا کیا جائے گا
شہزادہ متعب بن عبدالعزیز 1931 کو ریاض میں پیدا ہوئے، وہ شاہ عبدالعزیز کے بیٹوں میں 17ویں نمبر پر تھے۔
ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکا چلے گئے اور وہاں سے 1955 میں شعبہ سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر کے مملکت واپس آئے۔
مکہ کے گورنر کی حیثیت سے بھی امور انجام دیے، اُن کے پاس آخری بار بلدیات کی وزارت تھی البتہ اپنی عمر کی وجہ سے متعب بن عبدالعزیز نے 2009 سے ہی سرکاری امور انجام دینے سے معذرت کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی

شنگھائی: نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے