سینیٹر پرویز رشید کے سینے میں تکلیف، اسپتال میں طبی معائنہ

اسلام آباد: سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ 

 سابق وزیراطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کے سینے میں تکلیف کے باعث انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں لایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا مکمل چیک اپ کیا اور درد کی نوعیت اور وجہ جاننے کے لیے ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔

اسپتال ترجمان کے مطابق پرویز رشید کے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں، جس کے بعد وہ  ڈاکٹروں کی اجازت سے گھر واپس چلے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں وقت پر تجویز کردہ ادویات لینے، مکمل آرام، کسی بھی قسم کا ذہنی دباؤ نہ لینے اور مکمل پرہیز کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گاڑیوں کی ریلی نکالی جائیگی، ایوان کے سامنے ہارن بجاکر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کی جائیگی

گاڑیوں کی ریلی نکالی جائیگی، ایوان کے سامنے ہارن بجاکر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کی جائیگی

کراچی: ملک کے مختلف حصوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد ایوان کے سامنے گاڑیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے