صدر ٹرمپ نے جوڈیشیئری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا

صدر ٹرمپ نے جوڈیشیئری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا

واشنگٹن: خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت کیلیے وائٹ ہاؤس کو سماعت کی تیاری کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا

گواہوں سے متعلق بھی درکار معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں جب کہ جمعے تک سماعت کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
سماعت میں صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدر کے درمیان ہونے والی گفتگو پر کارروائی ہوگی، صدر ٹرمپ پر ایک سیکیورٹی اہلکار نے الزام عائد کیا تھا کہ اس گفتگو میں صدر ٹرمپ نے صدر ولودیمیر زیلنسکی پر ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلیے دباؤ ڈالا تھا۔
بدھ کی سماعت کے اعلان کے وقت ہاؤس آف جوڈیشیئری کمیٹی کے چیئرمین اور اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی کے رکن جاور یرولڈ نیڈلر نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ یا تو سماعت میں شرکت کریں یا پھر مواخذے کی کارروائی سے متعلق شکایت کرنا بند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

استنبول: ترک صدر رجب طلب اردوان سے سخت ردعمل دیا تھا ہفتے کو کہا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے