اگنی ون اور ٹو کے بعد بھارت کا اگنی 3 میزائل کا تجربہ بھی ناکام

اگنی ون اور ٹو کے بعد بھارت کا اگنی 3 میزائل کا تجربہ بھی ناکام

بھارت کا اگنی ون اور ٹو کے بعد جوہری صلاحیت والے بیلسٹک میزائل اگنی تھری کا رات کی تاریکی میں کیا گیا پہلا تجربہ بھی ناکام ہو گیا۔ 

بھارتی ریاست اوڈیشا (سابقہ اڑیسہ) کی تجربہ گاہ سے بیلسٹک میزائل اگنی 3 کا تجربہ کیا گیا لیکن میزائل اپنی پرواز کے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا تھا جس کے بعد مشن ٹیم کو خود اسے ختم کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آغاز سے لے کر پہلے مرحلے تک سب کچھ مشن منصوبے کے مطابق تھا لیکن اچانک اس نے غیر معمولی طور پر برتاؤ کرنا شروع کیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اگنی 3 میزائل پر ڈیڑھ ٹن وزنی جوہری ہتھیار  کے ساتھ 3 ہزار سے 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی اگنی 1 اور اگنی 2 اپنے آزمائشی مرحلے میں ناکام ہوئے تھے اور اب اگنی 3 کے تجربے میں بھی بھارتی سائنسدانوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے

آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے 157ویں عرس کی تقریبات کا سلسلہ میانمار کے شہر رنگون میں

یہ بھی پڑھیں

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

استنبول: ترک صدر رجب طلب اردوان سے سخت ردعمل دیا تھا ہفتے کو کہا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے