بینکوں نے ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی

بینکوں نے ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) اور پاکستان بینکر زایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں اجلاس ہوا

بینکوں کے سربراہاں نے بینک اکاؤنٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، معاہدے کے بعد 2013 کے بعد ایف بی آر اور بینکوں کے درمیان تنازع کا خاتمہ ہوجائے گا۔
بینکوں نے اکاؤنٹ ہولڈز کی تفصیلات کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ کیا ہوا تھا، اس معاہدے کے بعد بینک اپنامقدمہ اگلے ہفتے واپس لے لیں گے۔
ایف بی آر نے پاکستان بینکر ایسوسی ایشن کے کہنے پر انکم ٹیکس آرڈننس 2001 میں پہلے ہی ترامیم کرا دی ہے، ترامیم کے بعد بینکوں کو تفصیلات دینے کے حوالے سے اب اعتراض ختم ہو جانا چائیے۔
گذشتہ ماہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تمام معلومات ایف بی آر کو فراہم کریں، بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات نہیں ملی ہیں، بانڈ ہولڈرز کی تفصیلات ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت مطلوب ہیں، بانڈ ہولڈرز کی معلومات انکم ٹیکس گوشوارے میں ظاہر نہیں ہورہی ہیں۔
شبر زیدی کا کہنا تھا بانڈز ہولڈرز کی معلومات نہ ہونے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا مکمل حصول نہیں ہوتا ہے، کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں بانڈ کی رقوم بطور آف بیلنس شیٹ کی طرح دکھائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غیر منظورشدہ منصوبوں کے لیے آئندہ بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی جائے گی

غیر منظورشدہ منصوبوں کے لیے آئندہ بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی جائے گی

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے