اٹلی کے مختلف حصون میں ایک ڈالر کے عوض گھروں کی فروخت اب عام ہوتی جارہی ہے

اٹلی کے مختلف حصون میں ایک ڈالر کے عوض گھروں کی فروخت اب عام ہوتی جارہی ہے

اٹلی: ایک اور جزیرہ ہے جو سستی ترین زمین فراہم کرکے لوگوں کو وہاں رہائش کے لیے مجبور کرنے کا خواہشمند ہے جبکہ وہاں نئے رہائشیوں کے لیے مختلف پابندیوں کو نرم کرتے ہوئے ٹیکس بونسز دینے کی پیشکش بھی کی جارہی ہے

اٹلی کے مختلف حصوں میں ایک ڈالر کے عوض لوگوں کو بسانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اکثر مقامات پر گھر خریدنے سے پہلے 5 ہزار ڈالرز یا اس سے زائد جمع کرانے پڑتے ہیں، مگر بیوونا میں 2750 ڈالرز کا بانڈ لیا جارہا ہے۔
اسی طرح گھروں کی مرمت اور آرائش کی لازمی مدد کا دورانیہ بھی 4 سال تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اس علاقے کی کلچرل قونصلر اینجلا کانیزارو نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متعدد خالی عمارات کے باوجود قصبے کا قدم مرکز تاحال گنجان آباد ہے اور یہاں کے لوگ ملنسار ہیں، ہمیں بس اس قصبے میں نئی زندگی دوڑانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 40 سال کے دوران آبادی کی تعداد 8 ہزار سے گھٹ کر محض 3 ہزار 8 سو رہ گئی اور اب ہم اس قصبے کی رونق بحال کرنا چاہتے ہیں۔
میئر ملکو سینا کے مطابق یہاں اسموگ اور شور نہیں ہے، بس قدرت کے حسن مناظر ہیں، تازہ پہاڑی ہوا، دریاﺅں اور چشموں کا میٹھا پانی، جنگلات جو جڑی بوٹیوں سے بھرے ہوئے ہیں اور رنگا رنگ پھل، اس جگہ کو صحت بخش ثابت کرتے ہیں۔
اس قصبے کی تاریخ 1100 سے شروع ہوتی ہے اور قرون وسطیٰ کے عہد کی تعمیرات اور تاریخی مناظر یہاں موجود ہیں۔
اس کے علاوہ دلکش قدرتی مناظر، زیتون اور مالٹوں کے باغات، وادیاں اور بادام کی کاشت بھی ہوتی ہے اور مقامی افراد کو توقع ہے کہ جو لوگ فطری مناظر میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ یہاں گھر خریدنا پسند کریں گے۔
ایک ڈالر میں عمارت خریدنے کے بعد لوگ اسے بطور گھر، ہوٹل، ریسٹورنٹ یا دکان کے طور پر استعمال کرنے کے لیے آزاد ہوں گے، تاہم ٹیکس مراعات ان افراد کو دی جائیں گی جو وہاں قیام کا فیصلہ کریں گے۔
اٹلی کے مختلف حصون میں ایک ڈالر کے عوض گھروں کی فروخت اب عام ہوتی جارہی ہے جس کا مقصد آبادی سے محروم ہوجانے والے ان تاریخی قصبوں میں لوگوں کو دوبارہ آباد کرنا ہے۔
ایسا خاص طور پر جنوبی اٹلی یا سسلی میں زیادہ ہورہا ہے جہاں گزشتہ سو برسوں کے دوران آبادی کا بڑا حصہ مختلف علاقوں میں منتقل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے