افریقہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ سمیت پاکستان کے ماضی کے تجربات سے سیکھ سکتا ہے

افریقہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ سمیت پاکستان کے ماضی کے تجربات سے سیکھ سکتا ہے

اسلام آباد: صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور افریقہ میں متعدد اقدار مشترک ہیں اور فریقین کو اپنے عوام کے امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، فریقین کو دفاع اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہی

پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جہاں متوسط طبقہ فروغ پارہا ہے، پاکستان مواقع کی سرزمین کے طور پر ابھر کر سامنا آرہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے اور نئی راہیں کھل رہی ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افریقہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ سمیت پاکستان کے ماضی کے تجربات سے سیکھ سکتا ہے، افریقہ کے ساتھ ہمارے تعلقات میں مزید بہتری آنی چاہئے۔
کانفرنس کے اقدام کو سراہتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد تعاون اور رابطوں کے لئے قابل قدر مواقع فراہم کرتا ہے، ہم افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افریقی ملکوں کے ساتھ یکساں ترقی اور خوشحالی کے باہمی اصولوں کی بنیاد پر روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

31 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے