خون کی چانچ سے کینسر کے مرض کی تشخیص کا طریقہ تلاش کرلیا

ٹوکیو: ماہرین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تحقیق کے دوران 99 فیصد نتائج حاصل کیے اور مطالعے کے دوران بریسٹ ، پیٹ سمیت کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص کی

ٹوشیبا کمپنی کے ماہر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے دوران جب توجہ دی تو دیکھا کہ کینسر سیلز سے مائیکرو آر این اے مالیکیول نکلنا شروع ہوگئے، خون کا ٹیسٹ حال ہی میں تیار کردہ ایک عام اور چھوٹی مشین پر کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ خون کے نمونے حاصل کرنے کے دو گھنٹے بعد ہی کینسر ہونے یا نہ ہونے کا نتیجہ سامنے آیا۔
ماہرین کے مطابق ٹوشیبا کی نئی تیار کردہ مشین صرف دو گھنٹے کے اندر ہی کینسر کے مرض کی نوعیت کو بتانے کی صلاحیت رکھتی ہے، تجربے کی کامیابی کے بعد اب کمپنی کی جانب سے اس مشین کو بڑے پیمانے تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔
یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت کیا مقرر کی جائے گی اور فروخت کا عمل کب سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

چند برس قبل پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے گھروں میں مٹی سے بنے مٹکے استعمال کئے جاتے تھے

چند برس قبل پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے گھروں میں مٹی سے بنے مٹکے استعمال کئے جاتے تھے

زمینی مٹی سے قدرتی طور پر بے شمار معدنیات اور وٹامنز حاصل کیے جاتے ہیں، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے