ملتان میں زیرتعمیرعمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، درجنوں ملبے تلے دب گئے

ملتان: بوسن روڈ پر زیرتعمیر عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد لوگوں کے ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 ملتان میں بوسن روڈ پر میٹرو بس  روٹ سے متصل زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ عمارت میں 15 سے 20 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، گرنے والی عمارت کے نیچے 50 دکانیں بھی تھیں۔

دوسری جانب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں جب کہ ریسکیو کارروائی کےلیے ہیوی مشینری پہنچادی گئی لیکن ٹریفک بلاک ہونے کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

لاہور: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کی جانب سے امدادی سامان آنے کا سلسلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے