بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر بلخ شیر بادینی نے ہتھیار ڈال دیئے

کوئٹہ: کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا کمانڈر بلخ شیر بادینی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگیا۔

کوئٹہ میں ایف سی اور وزیرداخلہ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ہتھیار ڈالتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لیبریشن آرمی کے کمانڈر بلخ شیر بادینی کا کہنا تھا کہ کم عمری اور نادانی کی وجہ سے کالعدم تنظیم کا حصہ بنا اور دشمن کے ہاتھ میں چلا گیا اور انہیں ہاتھوں میں کھیلتا رہا، میں پاکستانی بلوچ ہوں اور آئندہ صرف پاکستان کے لئے لڑوں گا۔ بلخ شیر بادینی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں اور پاکستان کے دشمن بھارت کے بہکاوے میں آکر اپنے ملک کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن, کاحق, ہے کہ وہ, حکومت کی تبدیلی کی بات, کرے

اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی بات کرے

کوئٹہ: جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے