بغداد میں خود کش حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 زخمی

بغداد میں ایک خود کش حملہ ہوا ہے جس میں کم از کم 11 افراد کے ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے خو کو شہر کے مرکزی سبزی بازار کے دروازے پر دھماکے سے اڑا لیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی گارڈز نے ایک مشتبہ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد ڈرائیور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراق اور شام میں برسرپیکار نام نہاد تنظیم دولت اسلامیہ نے اس سے قبل اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔

دولت اسلامیہ پر شمال میں جاری حکومتی آپریشن کے سبب دباؤ ہے۔

عراقی فوج دولت اسلامیہ کو ان کے مضبوط گڑھ موصل سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

عراق میں اس سے قبل دو جنوری کو اسی طرح ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

ٹوکیو : سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے