عمران خان آج بہاولپورمیں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے

پاکستان تحریک انصاف آج جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کے کے لیے بہاولپور میں پنڈال سجالیاگیاہے۔جلسےسے تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان خطاب کریں گے۔

بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے کارکن قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔جلسہ گاہ میں ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ پہنچ رہی ہے۔

جلسہ گاہ میں سوفٹ چوڑا اوردس فٹ لمبا اسٹیج تیارکیا گیا ہے،جبکہ جلسےکی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔پنڈال میں آٹھ سو سےزائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں

لاہور: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت روزانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے