شاہد خاقان عباسی اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع

شاہد خاقان عباسی اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد:عدالت میں سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی نے سوال کیا کہ ان سے پوچھ لیں کہ کیس کیا ہے؟ جس پر وکیل نیب نے جواب دیا کہ ریفرنس منظور ہو گیا ہے جلد دائر کر دیا جائے گا

وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مؤکل کو کس قانون کے تحت تحویل میں رکھا گیا ہے۔
وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایل این جی ریفرنس تیار ہے، ریجنل بیورو سے منظور بھی ہو چکا ہے، ہیڈکوارٹرز سے منظوری کے بعد 14 دن میں دائر کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان پر کیا الزامات ہیں یہ ریفرنس میں بتا دیں گے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ صرف عوام کو سنانے کے لیے باتیں کرتے ہیں، یہاں آکر کہنے لگتے ہیں ہمیں بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے، اگر انہیں قید سے مسئلہ ہے تو ضمانت کا فورم موجود ہے، ضمانت کے لیے کسی فورم سے ابھی تک رجوع نہیں کیا گیا۔
نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن توسیع کی استدعا کی۔ احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججزشرکت کریں گے

فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججزشرکت کریں گے

اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبرکوکورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے